امیتابھ بچن بھی رنبیر کپور کے مداح نکلے

جمعہ 27 اپریل 2018 12:53

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2018ء) بالی وڈ اداکار امیتابھ بچن بھی رنبیر کپور کے مداح نکلے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق امیتابھ بچن نے رنبیر کپور کی اداکاری کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ میں ان کی صلاحیتوں کا کائل ہوں کیونکہ جب وہ سنجے لیلا بھنسالی کی ساتھ فلم ’’بلیک ‘‘ میںبطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کام کر رہے تھے تو انہوں جس طرح فلم کی چائلڈ آرٹسٹ کو تربیت دی میں دیکھ کر دنگ رہ گیا ۔

(جاری ہے)

امیتابھ بچن رنبیر کپور کے ساتھ فلم ’’براہمسترا‘‘ میں نظر آئیں گے لیکن ابھی امیتابھ بچن نے فلم کی عکسبندی شروع نہیں کی۔

متعلقہ عنوان :