اچانک آنے والے سیلاب کی زد میں آ کر نو اسرائیلی نوجوان ہلاک،تین لاپتہ

بحر مردارمیں گرنے والے دریا زفیت میں تینوں کی تلاش کے لیے فوجی ہیلی کاپٹر استعمال کیے جا رہے ہیں،حکام

جمعہ اپریل 12:59

اچانک آنے والے سیلاب کی زد میں آ کر نو اسرائیلی نوجوان ہلاک،تین لاپتہ
تل ابیب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 اپریل2018ء) اسرائیلی حکام نے کہاہے کہ ملک کے جنوبی حصے میں واقع صحرائے النقب میں شدید بارشوں کے بعد اچانک آنے والے سیلاب یا فلیش فلڈ کی لپیٹ میں آ کر کم از کم نو ٹین ایجر کوہ پیماؤں کی موت واقع ہو گئی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق تین ابھی تک لاپتہ بتائے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ان تینوں کی تلاش کے لیے فوجی ہیلی کاپٹر استعمال کیے جا رہے ہیں۔ لاپتہ افراد کی تلاش بحر مردار میں گرنے والے دریا زفیت میں کی جا رہی ہے۔ پولیس نے یہ ضرور بتایا کہ فلیش فلڈ سے پچیس نوجوان متاثر ہوئے ہیں لیکن زخمیوں کی تفصیل ظاہر نہیں کی ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اسرائیل کو شدید موسلادھار بارشوں کا سامنا رہا ہے۔