فلسطینی پروفیسر کی ہلاکت میں اسرائیل ملوث نہیں، اسرائیلی وزیردفاع لیبرمان

الباتش کی نعش مصر کے ذریعے غزہ پہنچا دی گئی،حماس کا تدفین بھی غزہ کے قبرستان میں کرنے کا اعلان

جمعہ 27 اپریل 2018 12:59

تل ابیب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2018ء) اسرائیل کے وزیر دفاع ایویگڈور لیبرمان نے ایسی خبروں کی تردید کی ہے کہ ملائیشیا میں فلسطینی انجینیئر کے قتل میں اسرائیل ملوث ہے۔ادھر الباتش کی نعش مصر کے ذریعے غزہ پہنچا دی گئی ہے۔ حماس نے فضی الباتش کی تدفین غزہ کے قبرستان میں کرنے کا اعلان کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق لیبر مان نے یہ بیان ایک عرب نیوز ایجنسی ایلاف کو دیا ۔

(جاری ہے)

فلسطینی انجینیئر فضی الباتش کو گزشتہ ہفتے اکیس اپریل کو ملائیشیائی دارالحکومت کوالالم پور میں دن دیہاڑے ایک موٹر سائیکل پر سوار دو نامعلوم مسلح افراد نے گولیاں مار کر قتل کر دیا تھا۔ فلسطینی تنظیم حماس نے الباتش کے قتل کا الزام اسرائیل کی خفیہ تنظیم موساد پر عائد کیا ہے۔ الباتش کی نعش مصر کے ذریعے غزہ پہنچا دی گئی ہے۔ حماس نے فضی الباتش کی تدفین غزہ کے قبرستان میں کرنے کا اعلان کیا ہے۔