دھان کے کاشتکاروں کو پنیری کی کاشت 20 مئی کے بعد شروع کرنے کی ہدایت

جمعہ 27 اپریل 2018 13:06

فیصل آباد۔27 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2018ء) محکمہ زراعت نے صوبہ بھر میں دھان کے کاشتکاروں کو غیر منظور شدہ اقسام کی کاشت سے روک دیا ہے اور انہیں ہدایت کی ہے کہ وہ ممنوعہ اقسام کی کاشت سے گریز کریں تاکہ انہیں کسی مالی نقصان کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

(جاری ہے)

محکمہ زراعت فیصل آباد کے ذرائع نے بتایا کہ حکومت پنجاب نے باسمتی 370، باسمتی 385،باسمتی 2000،باسمتی 515، باسمتی پاک ( کرنل باسمتی )، سپر باسمتی ، اری6 ، نایاب اری 6، اری 9 ، کے ایس کے 133 ، شاہین باسمتی ، کے ایس 282وغیرہ کی اقسام کو کاشت کیلئے منظور شدہ قرار دیا ہے۔

انہوںنے بتا یا کہ ساہیوال ، اوکاڑہ اور ملحقہ علاقوں کیلئے باسمتی 198 کی کاشت کسانوں کیلئے انتہائی فائدہ مند ثابت ہو سکتی ہے۔ انہوںنے کاشتکاروں کو مشور ہ دیا کہ وہ 20مئی سے قبل پنیری ہر گز کاشت نہ کریں۔ انہوںنے بتایا کہ حکومت پنجاب کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں کاشتکاروں ، کسانوں ، زمینداروں کی رہنمائی ، مشاورت اور معلومات کی فراہمی کیلئے فری ہیلپ لائن قائم کر دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :