ْپاکستان سمیت دنیا بھر میں سیفٹی اینڈ ہیلتھ کا عالمی دن آج بھر پور طریقے سے منایاجائے گا

جمعہ اپریل 13:06

فیصل آباد۔27 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 اپریل2018ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں کام کے دوران تحفظ اور صحت کا عالمی دن (ورلڈ ڈے فار سیفٹی اینڈ ہیلتھ ایٹ ورکس) آج ہفتہ کو بھر پور طریقے سے منایاجائے گا۔ اس موقع پر انٹر نیشنل لیبر آرگنائزیشن ، محکمہ محنت و افرادی قوت سمیت دیگر سرکاری و غیر سرکاری اداروں کے اشتراک سے صوبہ بھر کے تمام اہم شہروں میں خصوصی واکس، سیمینارز ، ورکشاپس ، کانفرنسز کا اہتمام کیاجائے گا جس سے مختلف مکاتب فکر کی اہم شخصیات خطاب کریں گی۔

(جاری ہے)

ہر سال 28 اپریل کو یہ دن منانے کا مقصد عوام الناس میں سرکاری و غیر سرکاری، نجی وصنعتی اور دیگر اداروں میں دوران ڈیوٹی اور فرائض کی سرانجام دہی کے اوقات میں اپنی جان و مال کے تحفظ اور صحت عامہ کی حفاظت کے بارے میں شعور بیدار کرنا ہے۔ اس موقع پر بڑی تعداد میں مفت لٹریچر بھی تقسیم کیا جائے گا جس میں دوران کام سیفٹی اینڈ ہیلتھ کے بارے میں معلومات و رہنمائی فراہم کی جائے گی ۔ اس موقع پر الیکٹرانک میڈیا خصوصی پروگرامات نشر جبکہ پرنٹ میڈیابھی خاص مضامین کی اشاعتوں کا اہتمام کرے گا۔

متعلقہ عنوان :