کینن چیلنج کپ، سروس کلب نے پری کوارٹر فائنل مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا

جمعہ 27 اپریل 2018 13:06

لاہور۔27 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2018ء) سروس کلب نے نصیر میموریل کرکٹ کلب کو 23رنز سے شکست دے کر گولڈن سٹار کرکٹ کلب کے زیر اہتمام جاری پہلے کینن فوم چیلنج کپ ون ڈے کلب کرکٹ ٹورنامنٹ کے پری کوارٹر فائنل مرحلے کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ ٹائون شپ گرین گرائونڈ پر ہونے والے اس میچ کی خاص بات سروس کلب کے رضا عثمان کی عمدہ آل رائونڈ پرفارمنس تھی۔

سروس کلب نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 30اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر 231رنز بنائے ۔تہران خان 67،نبیل نواز 48،خواجہ عبداللہ 28 اور رضا عثمان 19رنزبناکر نمایاں رہے۔ نصیر میموریل کلب کی طرف سے محمد فیصل نے تین ،احمد رضا نے دو جبکہ عبدالکریم خان اور احمد اکبر نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔

(جاری ہے)

جواب میں نصیر میموریل کلب کی پوری ٹیم 29ویں اوور میں 208رنز بناکر آئوٹ ہو گئی ۔

عمران رزاق 96،عبدالکریم خان 45اور محمد امتیاز 25رنز بناکر نمایاں رہے ۔سروس کلب کی طرف سے رضا عثمان نے تین،کاشف عطا اور برائن بھٹی نے دو دو جبکہ نبیل نواز نے ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔ میچ میںعمدہ کاکردگی پر سابق فرسٹ کلاس کرکٹر شاہ نواز خان نے سروس کلب کے رضا عثمان کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا۔خرم صدیق اور رانا سہیل منظورنے امپائرنگ اور احمد سیف نے اسکورر کے فرائض انجام دئیے ۔

متعلقہ عنوان :