پنجاب حکومت نے 29 اپریل کو پی ٹی آئی کے ہونےوالے جلسے کو ناکام بنانے کا بندوبست کر لیا

Muqadas Farooq مقدس فاروق اعوان جمعہ اپریل 12:33

پنجاب حکومت نے 29 اپریل کو پی ٹی آئی کے ہونےوالے جلسے کو ناکام بنانے ..
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔27 اپریل2018ء) معروف کالم نگار منصور آفاق کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت نے 29اپریل کو پی ٹی آئی کے ہونے والے جلسے کو ناکام بنانے کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔تفصیلات کے مطابق معروف کالم نگار منصور آفاق کا اپنے ایک کالم ’ اس کی زلفوں کے سب اسیر ہوئے ‘ میں کہنا ہے کہ میری ایک اطلاع کے مطابق پنجاب حکومت نے 29 اپریل کو لاہور میں ہونے والے پی ٹی آئی کے جلسے کو ناکام بنانے کےلئے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں ۔

لگ رہا ہے کہ یہ جلسہ لاہور کی تاریخ کا بہت ہی اہم جلسہ ہوگا ۔اس سلسلے میں کارنر میٹنگزشروع ہوچکی ہیں۔جلسے سے پہلے ریلیاں اور مشعل بردار جلوس نکالنے کی تیاریاں کی جارہی ہیں ۔ایک امکان یہ بھی ہے کہ اس جلسے میں پنجاب بھر سے کارکنوں کو شرکت کےلئے کہا جائےگا بلکہ پی ٹی آئی کے کچھ لوگ یہ چاہ رہے ہیں کہ اس میں پورے پاکستان سے لوگوں کو بلایا جائے تاکہ یہ جلسہ ایک نئے دور کی تمہید قرار دیا جا سکے ۔

(جاری ہے)

یقینا اس جلسے میں بھی کئی اہم شخصیات پی ٹی آئی میں شمولیت کااعلان کریں گی۔ خاص طور پر اندرون لاہور کی اہم شخصیات کا پی ٹی آئی میں شمولیت کا امکان ہے۔یاد رہے پی ٹی آئی رہنماؤں نے 29اپریل کے جلسے کو عزت کا مسئلہ قرار دیا ہے۔اورپی ٹی آئی اس جلسے کو کامیاب بنانے کے لیے بہت کو ششیں کر رہی ہے۔