آرٹیکل 62 اور63 کالا قانون ہے،

خواجہ آصف کی نا اہلی کے پیچھے ضیاالحق کی مہربانیاں ہیں، ضیاء کی پالیسیوں نے کسی کو نہیں بخشا قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کی میڈیا سے گفتگو

جمعہ اپریل 13:06

آرٹیکل 62 اور63 کالا قانون ہے،
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 اپریل2018ء) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہاہے کہ آئین کا آرٹیکل 62 اور 63 کالا قانون ہے، خواجہ آصف کی نا اہلی کے پیچھے جنرل ضیاالحق کی مہربانیاں ہیں، ضیا الحق کی پالیسیوں نے کسی کو نہیں بخشا۔ جمعہ کو اپنے ایک بیان میں خواجہ آصف کی نا اہلی کے پیچھے ضیاالحق کی مہربانیاں ہیں، ضیا الحق کی پالیسیوں نے کسی کو نہیں بخشا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ آئین کا آرٹیکل 62 اور 63 کالا قانون ہے۔ میرے سمیت کوئی بھی سیاستدان خواجہ آصف کی نا اہلی سے خوش نہیں ہے۔ اس قانون سے آج ضیا الحق کے بچے بھی متاثر ہو رہے ہیں۔ بہتر ہوتا یہ معاملہ پارلیمنٹ ہی حل کرتی۔ حکومت کو کسی طور پر چار ماہ سے زیادہ کا بجٹ پیش نہیں کرنا چاہیے۔ اس معاملے پر تمام اپوزیشن متفق ہے حکومت ایک سال کا بجٹ پیش کر کے نئی روایت ڈال رہی ہے۔