شمالی وزیرستان میں شادی کی تقریب پر دستی بم حملہ،

2 افراد جاں بحق،35 زخمی

جمعہ اپریل 13:06

شمالی وزیرستان میں شادی کی تقریب پر دستی بم حملہ،
شمالی وزیرستان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 اپریل2018ء) شمالی وزیرستان میں دستی بم حملے میں دو افراد جاں بحق اور35 زخمی ہو گئے ۔تفصیلات کے مطابق شمالی وزیرستان کی تحصیل سیدگی میں شادی کی تقریب میں نا معلوم افراد دستی بم پھینک کر فرار ہو گئے، دستی بم حملے میں دو افراد جاں بحق اور پینتیس زخمی ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

زخمیوں میں پانچ بچے بھی شامل ہیں۔دستی بم حملے میں زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔پولیٹیکل انتظامیہ بھی موقع پر پہنچ گئی اور اس نے حملے کی جانچ پڑتال شروع کر دی ہے ۔آخری اطلاعات تک کوئی عملی کاروائی ابھی تک عمل میں نہیں لائی جا سکی اور نہ ہی ابھی تک حملہ کرنے والے افراد کے بار ئے میں کوئی معلومات حاصل ہوئی ہیں۔