عینی طاہرہ کو بھارتی فلم میں کام کرنے کی پیشکش

دوستوں سے مشورہ کرنے کے بعد جواب دوں گی‘بھارتی فلم پروڈیوسر کو جواب

جمعہ اپریل 13:09

عینی طاہرہ کو بھارتی فلم میں کام کرنے کی پیشکش
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 اپریل2018ء) گلوکارہ و اداکارہ عینی طاہرہ کو بھارتی فلم میں کام کرنے کی پیشکش ہوئی ہے۔ ذرائع کے مطابق عینی طاہرہ کو بھارتی فلم پروڈیوسر کی جانب سے بھارت میں بننے والی پنجابی فلم میں کام کرنے کی پیشکش کی گئی ہے جس پر عینی طاہرہ نے نیم رضا مندی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں آئندہ ہفتے اپنے گھر والوں اور قریبی دوستوں سے مشورہ کر کے اسکا جواب دوں گی۔

(جاری ہے)

توقع ہے کہ عینی طاہرہ بھارتی پنجابی فلم میں کام کرنے کے لئے ہاں کر دیں گی۔مذکورہ فلم کی شوٹنگ عید الفطر کے بعد شروع کی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :