نوجوان فنکارفلم انڈسٹری کی ترقی میں اہم کردارادا کرسکتے ہیں،بے بی جان

جمعہ 27 اپریل 2018 13:10

خالق نگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2018ء) اسٹیج کی مایہ ناز اداکارہ بے بی جان نے کہا ہے کہ شوبزانڈسٹری میںجو رسپانس ملا کبھی سوچا بھی نہیں تھاآج کامیابیوں کی جن بلندیوں پر ہو ں یہ سب شائقین کا پیار اور محبت ہے،فلم ا نڈسٹری کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میںبے بی جان نے کہا کہ فلم انڈسٹری ایک بار پھر اچھے مقام پر جا رہی ہے اس میں ماضی کی بہت سی شاہکارفلموں کے سیکوئل بنائے جارہے ہیں جب کہ بہت سے لوگ نوجوان فنکاروں کو متعارف کروارہے ہیں۔

(جاری ہے)

یہ وہ سب اہم طریقہ کار ہیں جن کی بدولت ہم ترقی کی راہوں پرآگے بڑھ سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :