پاکستانی گلوکار میوزک کے شعبے میں اپنا منفرد مقام رکھتے ہیں، گلوکارارشاداحمدانصاری

جمعہ اپریل 13:10

خالق نگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 اپریل2018ء) معروف گلوکار،موسیقار،قوال استادارشاداحمدانصاری کا کہنا ہے کہ اپنے ملک کا نام روشن کرنے کے لیے اگر ایک فنکار کو کسی دوسرے ملک میں جا کر کام کرنے کا موقع ملتا ہے تویہ اچھی بات ہے کیونکہ دوسرے ممالک میں ان ہی فنکاروں کو کام کی دعوت دی جاتی ہے جو فنکارانہ صلاحیتوں سے مالامال ہوں۔

(جاری ہے)

’’این این آئی ‘‘سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے گلوکاراستادارشاداحمدانصاری کا کہنا ہے کہ پاکستانی گلوکار میوزک کے شعبے میں اپنا منفرد مقام رکھتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ میرا ایک نیا پراجیکٹ بھی جلد منظرعام پر آئے گا۔ استادارشاداحمدانصاری کا کہنا ہے کہ پاکستانی گلوکارکسی سے کم نہیں ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ میوزک کے شعبے سے وابستہ لوگ تو پوری دنیا میں چھائے ہوئے ہیں۔ میوزک کنسرٹس ہوں یا فلم کا کام، پاکستانی گلوکاروں اور سازندوں کی صلاحیتوں سے ہر کوئی استفادہ کرنے کو ترجیح دیتا ہے۔

متعلقہ عنوان :