زمونگ جذبہ ویلفیئر سوسائٹی نے جس نیک کام کا بیڑا اٹھایا ہے وہ قابل ستائش قدم ہے،محمدعارف

جمعہ 27 اپریل 2018 13:10

مردان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2018ء) سائبان ڈیویلپمنٹ آرگنائزیشن مردان کے صدر محمد عارف نے کہا ہے کہ زمونگ جذبہ ویلفیئر سوسائٹی مردان نے جس نیک کام کا بیڑا اٹھایا ہے وہ قابل ستائش اقدام ہیں ،ہمارا فرض بنتا ہے کہ ہم بھی ایسے اداروں کی دل کھول کر مدد کریں ،آج ہم مختلف تعیشات پر پانی کی طرح پیسہ بہاتے ہیں یہ پیسہ خرچ کرتے وقت ہم نے کبھی سوچا ہے کہ ہمارے پڑوس،محلے اور گائوں میں ایسے یتیم بچے موجود ہیں جو تعلیم سے محروم ہیں جو ایک وقت کی روٹی کو ترستے ہیں جس دن ہمیں یہ احساس ہوگیا اس دن ہم یہ فضول خرچیاں چھوڑ دیں گے اب بھی وقت ہے کہ آج ہم یہ مصمم ارادہ کرلیں کہ ہم روزانہ صرف ایک روپیہ یتیم بچوں کی کفالت کے لیے ان اداروں کو دیں جنہوں نے ان یتیم بچوں کی مدد کا ذمہ لیا ہے تو ہماری معمولات میں کوئی فرق نہیں آئے گا ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے زمونگ جذبہ ویلفیئر سوسائٹی مردان کے چیئر مین محمد پرویز سے ادارے کی سر ٹفیکٹ وصول کرنے کے موقع پر بات چیت کررہے تھے ۔ محمد پرویز نے ادارے کے اغراض و مقصد بیان کرتے ہو ئے کہا کہ زمونگ جذبہ ویلفیئر سوسائٹی ضلع مردان میں واحد اور منفرد ادارہ ہے جو اپنی سہولیات مختلف صاحب ثروت افراد کے تعاون سے ان یتیم و لاچار بچوں کو گھروں پر فراہم کر رہا ہے ادارے نے اب تک محدود وسائل کے باوجود زیادہ سے زیادہ مستحق بچوں کو ایک سالانہ شیڈول کے مطابق بنیادی سہولیات فراہم کی ہیں اور آئندہ بھی ممکنہ طور پر وسائل کے مطابق زیادہ سے زیادہ بچوں کو بنیادی سہولیات سے آراستہ کرے گا۔

’’زمونگ جذبہ ویلفیئر سوسائٹی ‘‘ نے اپنے قیام سے لے کر آج تک بے شمار یتیم اور لاچار بچوں کو بنیادی اور تعلیمی ضروریات کے علاوہ ہنر سیکھنے کے مواقع فراہم کیے ہیں اس وقت بھی ادارے کے پاس250یتیم و لاچار بچے رجسٹرڈ ہیں جن کو ادارہ اپنے سالانہ شیڈول کے مطابق سہولیات فراہم کررہا ہے اور انشاء اللہ آئندہ صاحب حیثیت حضرات کا تعاون جتنا زیادہ ادارے کو ملے گا مزید بے آسرا لوگ ادارے کی سہولیات سے فیض یاب ہوتے رہیں گے۔

متعلقہ عنوان :