او پی ایف بورڈ آف گورنرز کا بیرسٹر امجد ملک کی زیرصدارت اجلاس

جمعہ 27 اپریل 2018 13:13

او پی ایف بورڈ آف گورنرز کا بیرسٹر امجد ملک کی زیرصدارت اجلاس
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2018ء) او پی ایف بورڈ آف گورنرز کا 143 واں اجلاس او پی ایف بورڈ آف گورنرز کے چیئرمین بیرسٹر امجد ملک کی زیرصدارت او پی ایف ہیڈ آفس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں وفاقی سیکرٹری وزارت سمندرپار پاکستانیز و ترقی انسانی وسائل ڈاکٹر ہاشم پوپلزئی، سپیشل سیکرٹری شاہ جمال، سیکرٹری وزارت خارجہ، بورڈ کے ممبران بشمول سنیٹیر شاہین خالد بٹ، جہانگیر منہاس، نور الحسن تنویر، ایڈیشنل سیکرٹری کامرس جاوید اکبر بھٹی اور نمائندہ خصوصی فنانس ڈویژن نے شرکت کی۔

بورڈ نے اتفاق رائے سے فیصلہ کیا ہے کہ وفاقی حکومت، قانون اور کارپوریٹ گورننس قوانین کے مطابق جلدازجلد چیف ایگزیکٹو مقرر کرے۔ بورڈ نے اس بات کا اظہار بھی کیا کہ وزارت سمندرپار پاکستانیز و ترقی انسانی وسائل موجودہ او پی ایف بورڈ آف گورنرزکے ساتھ مل کر سمندرپار پاکستانیوں کو درپیش تمام مسائل کے حل کے لئے کوشاں رہیں۔

(جاری ہے)

بورڈ کی طرف سے مزید یہ فیصلہ کیا گیا کہ موجودہ چیف ایگزیکٹو اوورسیز ایمپلائمنٹ کارپوریشن (او ای سی) ڈاکٹر عامر ارشاد شیخ بطور منیجنگ ڈائریکٹر اوورسیز پاکستانیز فائونڈیشن (او پی ایف) اس وقت تک کام جاری رکھیں جب تک وفاقی حکومت کی طرف سے کسی مستقل عہدیدار کو نامزد نہیں کیا جاتا اور بورڈ سے منظوری نہیں لی جاتی۔

متعلقہ عنوان :