Live Updates

پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کے پاس برطانیہ کی مستقل رہائش کا اجازت نامہ ہونے کا انکشاف

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 27 اپریل 2018 12:44

پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کے پاس برطانیہ کی مستقل رہائش کا اجازت نامہ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 اپریل 2018ء) : مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پراپنے پیغام میں ایک سینئیر صحافی اظہرجاوید نے انکشاف کیا کہ عمران خان کے پاس برطانیہ میں مستقل رہائش کا اجازت نامہ موجود ہے۔

(جاری ہے)

یہ اجازت نامہ اقامے سے کہیں زیادہ اہمیت کا حامل ہے کیونکہ اقامہ ایک معینہ مدت کے لیے ہوتا ہے جبکہ برطانیہ میں مستقل رہائش کا اجازت نامہ ملنے کا مطلب ہے کہ اس کا حامل شخص کبھی بھی برطانیہ میں رہائش اختیار کر سکتا ہے۔

عمران خان مستقل رہائش کے اس اجازت نامے سے بھر پور فائدہ بھی اُٹھاتے رہے ہیں اور عین ممکن ہے کہ اس اجازت نامے کی بنا پر عمران خان کو بھی نا اہل کر دیا جائے۔
یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے اقامے کی بنیاد پر سابق وزیراعظم نواز شریف کو نا اہل قرار دیا تھا تاہم گذشتہ روز اقامے کی ہی بنیاد پر ن لیگی رہنما خواجہ آصف کو اسلام آباد ہائیکورٹ نے تاحیات نا اہل قرار دے دیا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات