ن لیگ کی بڑی وکٹ گرنے والی ہے، عمران خان کا اشارہ کس ن لیگی رہنما کی طرف تھا؟ حامد میر نے بتا دیا

Muqadas Farooq مقدس فاروق اعوان جمعہ اپریل 12:45

ن لیگ کی بڑی وکٹ گرنے والی ہے، عمران خان کا اشارہ کس ن لیگی رہنما کی ..
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔27 اپریل2018ء) معروف صحافی حامد میر کا کہنا ہے کہ عمران خان جو دو ،تین روز سے کہہ رہے تھے کہ ن لیگ کی ایک بڑی وکٹ گرنے والی ہے تو اس کا خواجہ آصف صاحب ہی ہیں۔تفصیلات کے مطابق دو تین روز پہلے پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان نے کہا تھا کہ ن لیگ کی ایک بڑی وکٹ گرنے والی ہے۔

جس کے بعد یہ خیال کیا جا رہا تھا کہ شاہد سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرنے جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

تاہم گزشتہ روز مسلم لیگ ن کے سینئیر رہنما خواجہ آصف کی نا اہلی کے بعد میڈیا پر یہ سوالات اٹھنا شروع ہو گئے کہ شاہد عمران خان خواجہ آصف کی بات کر رہے تھے۔اسی متعلق گفتگو کرتے ہوئے معروف صحافی حامد میر کا کہنا تھا کہ اب یہ پتہ چل جانا چاہئے کہ عمران خان جو دو ،تین روز سے کہہ رہے تھے کہ ن لیگ کی ایک بڑی وکٹ گرنے والی ہے تو اس کا قطعا مطلب یہ نہیں تھا کہ چوہدری نثار پی ٹی آئی میں شامل ہونے والے ہیں بلکہ اس کا مطلب یہی تھا کہ خواجہ آصف صاحب کی وکٹ گرنے والی ہے۔

حامد میر کا مزید کہنا تھا کہ میرے ذاتی علم میں ہے کہ چوہدری نثار نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔