پاکستان ون ڈے کرکٹ کپ، پنجاب اور خیبر پختونوا کے مابین میچ کل کھیلا جائے گا

جمعہ 27 اپریل 2018 13:13

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2018ء) پاکستان کپ ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ میں کل ہفتہ کو خیبر پختونخوا اور پنجاب کی ٹیموں کے مابین میچ فیصل آباد میں کھیلا جائیگا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے پاکستان کپ فیصل آباد کے اقبال سٹیڈیم میں جاری ہے جس میں پنجاب، بلوچستان، سندھ، خیبر پختونخوا اور فاٹا کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ ٹورنامنٹ کا چوتھا میچ (آج) پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مابین کھیلا جائیگا ،ْ پنجاب کی ٹیم اپنے پہلے میچ میں بلوچستان کو شکست دے چکی ہے جبکہ کے پی کے کو پہلے میچ میں فاٹا کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ٹورنامنٹ کا فائنل 6 مئی کو کھیلا جائے گا۔