انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے تمام ممبرز ممالک کے ٹی ٹونٹی میچز کو انٹرنیشنل اسٹیٹس دیدیا

یکم جنوری 2019 سے تمام ممبر ممالک کی مینز ٹیمیں بھی مختصر فارمیٹ میں انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے کی اہل ہو جائیں گی ،ْ آئی سی سی حکام

جمعہ 27 اپریل 2018 13:13

کولکتہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2018ء) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے تمام ممبرز ممالک کے ٹی ٹونٹی میچز کو انٹرنیشنل اسٹیٹس دیدیا۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز کولکتہ میں آئی سی سی بورڈ اجلاس کے دوران ورلڈ گورننگ باڈی کی جانب سے انتہائی اہم پیشرفت سامنے آئی جس کے تحت آئی سی سی سی نے اپنے تمام ممبر ممالک کو ٹی ٹوئنٹی اسٹیٹس دیدیا ،ْ اب تمام ممبر ملکوں کی ٹیمیں انٹرنیشنل ٹی ٹونٹی میچز کھیلنے کی اہل ہوں گی، اس کے علاوہ اس فارمیٹ کی گلوبل رینکنگ متعارف کرانے کی بھی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے ،ْ آئی سی سی کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق بین الاقوامی سطح پر کرکٹ کو فروغ دینے کیلئے یہ فیصلہ کیا گیا تاکہ تمام ٹیمیں پائیدار اور موثر انداز سے کرکٹ کھیل سکیں۔

اس سلسلے میں رواں برس یکم جولائی سے تمام ممبر ممالک کی ویمنز ٹیموں کو ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے کی اجازت مل جائے گی جب کہ یکم جنوری 2019 سے تمام ممبر ممالک کی مینز ٹیمیں بھی مختصر فارمیٹ میں انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے کی اہل ہو جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :