آئی سی سی نے بال ٹیمپرنگ کرنے والے اور جھگڑالو کھلاڑیوں کیلئے سخت سزائیں مقرر کرنے کے حوالے سے تجاویزطلب کرلیں

جمعہ 27 اپریل 2018 13:13

کولکتہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2018ء) آئی سی سی نے بال ٹیمپرنگ کرنے والے اور جھگڑالو کھلاڑیوں کیلئے سخت سزائیں مقرر کرنے کے حوالے سے تجاویزطلب کرلیں ۔

(جاری ہے)

آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو ڈیو رچرڈسن نے یہاں منعقدہ پانچ روزہ بورڈ اجلاس کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ ماہ جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے گئے کیپ ٹائون ٹیسٹ میں کینگروز کھلاڑیوں کے بال ٹیمپرنگ اسکینڈل نے گیم کے امیج کو بری طرح خراب کیا ہے، میں سمجھتا ہوں کہ اب کھیل کے حسن کو برقرار رکھنے کیلئے بال ٹیمپرنگ میں ملوث کھلاڑیوں اور جھگڑالو کھلاڑیوں کیلئے سخت سے سخت سزائیں مقرر کرنے کا وقت آ گیا ہے اور اسی حوالے سے ہم نے آئی سی سی کرکٹ کمیٹی اور چیف ایگزیکٹو کمیٹی سے تجاویز مانگی ہیں، امید ہے کہ ہم بہتر نتائج پر پہنچ جائیں گے۔

فٹ بال کی طرح کرکٹ میں ریڈ اور یلو کارڈ کی تجویز سامنے آئی تھی لیکن میرے خیال میں کرکٹ کے کھیل میں اس سزا پر عمل درآمد کرانا بہت مشکل ہے۔

متعلقہ عنوان :