انڈین پریمیر لیگ میں کل ہفتہ کو چنائی سپر کنگز اور ممبئی انڈینز کی ٹیمیں پونے میں آمنے سامنے ہونگی

جمعہ 27 اپریل 2018 13:15

پونی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2018ء) انڈین پریمیر لیگ میں کل ہفتہ کو چنائی سپر کنگز اور ممبئی انڈینز کی ٹیمیں پونے میں آمنے سامنے ہونگی ۔میڈیارپورٹ کے مطابق چنائی سپر کنگز نے اب تک کھیلے گئے 5 میں سے 4 میچ جیت رکھے ہیں۔

(جاری ہے)

ممبئی انڈینز اب تک کھیلے گئے 6 میچوں میں سے ایک جیت کر محض 2 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر ساتویں نمبر پر ہے۔ لیگ میں (کل) اتوار کو دو میچ کھیلے جائینگے اور پہلے میچ میں راجستھان رائلز کا مقابلہ سن رائزرز حیدرآباد سے جے پور میں ہوگا جبکہ دوسرے میچ میں رائل چیلنجرز بنگلور کا ٹکرا کولکتہ نائٹ رائیڈرز سے ہوگا۔

متعلقہ عنوان :