پنجاب حکومت کا تاریخی کارنامہ ، صوبے بھر کے عارضی ملازمین کو مستقل کرنے کا بل منظور

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 27 اپریل 2018 12:55

پنجاب حکومت کا تاریخی کارنامہ ، صوبے بھر کے عارضی ملازمین کو مستقل ..
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 اپریل 2018ء) : پنجاب اسمبلی میں صوبے بھر کے عارضی ملازمین کو مستقل کرنے کا بل منظور کر لیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اسپیکر صوبائی اسمبلی رانا اقبال کی زیر صدارت پنجاب اسمبلی کا اجلاس ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں صوبے بھر کے عارضی ملازمین کو مستقل کرنے کا بل منظور کر لیا گیا ۔ بل کی منظوری سے صوبے بھر کے ڈیڑھ لاکھ سے زائد ملازمین کو فائدہ ہو گا۔ بل کی منظوری پر پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن نے اپنا احتجاج بھی ریکارڈ کروایا۔