الیکشن کمیشن نے کرم ایجنسی کی قومی اسمبلی کی نشستوں کی تعداد ایک سے بڑھا کر 2 کر دی

جمعہ 27 اپریل 2018 13:15

الیکشن کمیشن نے کرم ایجنسی کی قومی اسمبلی کی نشستوں کی تعداد ایک سے ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2018ء) الیکشن کمیشن پاکستان نے کرم ایجنسی کی قومی اسمبلی کی نشستوں کی تعداد ایک سے بڑھا کر 2 کر دی ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق کمیشن میں جمعہ کو کرم ایجنسی کی ابتدائی حلقہ بندیوں کے خلاف اپیلوں کی سماعت ہوئی۔ تمام اپیلوں کو سننے کے بعد کمیشن نے کرم ایجنسی کی قومی اسمبلی کی نشست ایک سے بڑھا کر 2 کردیں۔