حریت رہنما یٰسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے ناروے کے دورہ کے دوران ملکہ سونجا سے ملاقات، ملکہ کو بھارتی بربریت کے تصویری ثبوت پیش کئے

جمعہ 27 اپریل 2018 13:15

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2018ء) حریت رہنما یٰسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے ناروے کے دورہ کے دوران ملکہ سونجا سے ملاقات کی۔ شاہی محل میں آمد پر ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر ملکہ سونجا اور مشال ملک کے درمیان ہونے والی ملاقات میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

مشال ملک نے ملکہ کو بھارتی بربریت کے تصویری ثبوت پیش کئے۔ مقبوضہ کشمیر میں بچوں اور عورتوں پر تشدد کے حوالے سے پینٹنگ بھی پیش کی۔ مشال ملک نے اوسلو پیس سینٹر میں مسئلہ کشمیر کے حوالے سے سیمینار میں بھی شرکت کی۔ اس موقع پر سابق وزیراعظم ناروے شیل ماگنے نے مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کیلئے ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔