ٹرک کی موٹر سائیکل کو ٹکر ،ایک شخص جاں بحق

جمعہ اپریل 13:15

چیچہ وطنی۔27 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 اپریل2018ء) ٹرک کی موٹر سائیکل کو ٹکر ،ایک شخص جاں بحق ،ریسکیو ذرائع کے مطابق بائی پاس پر روڈ پرمقامی ہوٹل کے قریب تیز رفتار ٹرک نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماردی،،حادثہ کے نتیجہ میں موٹر سائیکل پر سوار محنت کش نذیر احمد عرف بادشاہ ساکن14/11-Lشدید زخمی ہو گیا جسے تحصیل ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ علاج معالجہ کے دورانزخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا،ٹرک ڈرائیور ٹرک سمیت فرار ہوگیا۔ پولیس مصروف تفتیش ہے۔