مسلم لیگ (ن) کی حکومت کا ایجنڈا ہی عوام کی بے لوث خدمت ہے ‘رانا تنویر حسین

جمعہ اپریل 13:17

مسلم لیگ (ن) کی حکومت کا ایجنڈا ہی عوام کی بے لوث خدمت ہے ‘رانا تنویر ..
نارنگ منڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 اپریل2018ء) وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ وہ نارنگ منڈی کو خوبصورت بنانے میں اپنا بھر پور کردار کر رہے ہیں اور شہریوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی ہمارا مشن ہے ۔انہوں نے ضلع کونسل شیخوپورہ کے چیئرمین رانا احمد عتیق انور میونسپل کمیٹی کے چیئرمین ملک محمد عارف کے ہمراہ نارنگ کمیونٹی کے عہدیداران ملک فیاض الحسن رانا شاہد عباس اشفاق فراز صہیب خالد ودیگر سے گفتگو کرتے ہوئے یقین دلایا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کا ایجنڈا ہی عوام کی بے لوث خدمت ہے محلہ محمد پورہ میں ریلوے سے نئے پارک کے لئے این او سی ملتے ہی تعمیراتی کام شروع کر دیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ شہر کی ہر وارڈ میں کونسلروں کو تعمیراتی منصوبوں کے لئے فنڈز جاری کیے تاکہ عوامی خواہشات کے مطابق تعمیراتی منصوبوں کو مکمل کیا جا سکے انہوں نے کہا کہ محلہ کنال پارک رحمان پارک اور یونس پارک میں ترجیحی بنیادوں پر کام مکمل کروائے ہیں ہماری پوری کوشش ہے کہ عوام کا معیار زندگی بلند ہو اور عوام کو بہتر سے بہتر بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے اس موقع پر نارنگ کیمونٹی نے وفاقی وزیر کو شہر کی بہتری کے لئے مطالبات پیش کیے جس پر وفاقی وزیر نے وعدہ کیا کہ وہ مطالبات پر ہمدردانہ غور کریں گے