Live Updates

تحریک التوائے کار پنجاب اسمبلی میں جمع

جمعہ 27 اپریل 2018 13:17

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2018ء) پاکستان تحریک انصاف وسطی پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات اور رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر مراد راس نے کہا ہے کہ ایک تحریک التوائے کار پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ نجی اخبار کی خبر کے مطابق صوبائی دارالحکومت میں معصوم بچوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات کا سلسلہ تھم نہ سکا پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے واقعات کو روکنے میں بے بس ہو گئے رواں سال کے چار ماہ میں اب تک درندہ صفت افراد چالیس معصوم بچوں کو اپنی ہوس کا نشانہ بنا چکے ہیں۔

(جاری ہے)

زیادتی کے ان واقعات میں ملزموں نے پندرہ بچیوں کے ساتھ بھی زیادتی کی۔ ملزم ایک بچے کو قتل بھی کر چکے ہیں جبکہ گزشتہ دو سالوں میں درندہ صفت افراد نے 93 معصوم بچوں اور بچیوں کو ہوس کا نشانہ بنایا تھا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات