جعلی دستاویزات پر جنوبی افریقہ جانے کی کوشش کرنے والے مسافر کو گرفتار کر لیا گیا

جمعہ 27 اپریل 2018 13:17

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2018ء) علامہ اقبال انٹر نیشنل ائیر پورٹ پر جعلی دستاویزات پر جنوبی افریقہ جانے کی کوشش کرنے والے مسافر کو گرفتار کر لیا گیا ۔

(جاری ہے)

سرگودھا کا رہائشی ابو بکر صادق جعلی ویزے پر نجی ائیر لائن کی پرواز کے ذریعے دبئی کے راستے جنوبی افریقہ جانا چاہتا تھا جسے امیگریشن حکام نے گرفتار کر کے جیل منتقل کر دیا۔