ٹیکس دفاترکل کھلے رہیں گے

جمعہ 27 اپریل 2018 13:17

ٹیکس دفاترکل کھلے رہیں گے
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2018ء)ملک بھر میں ٹیکس دفاتر کل ( ہفتہ) کے روز کھلے رہیں گے۔ فیڈرل بورڈ آف ریو نیو کے اعلامیہ کے مطابق رواں مالی سال 2017-18ء کی آخری سہ ماہی میں ٹیکس اہداف کے حصول اور ٹیکس گزاروں کو سہولت مہیا کرنے کیلئے کل ہفتہ معمول کی تعطیل کے باوجود ٹیکس دفاتر کھلے رہیں گے ۔