حکیم محمد ابو بکر کے خالو سماجی رہنما حاکم علی جوئیہ اورحکیم سعید انورکی وفات پر پی ٹی سی کے رہنمائوں کا اظہار تعزیت

جمعہ 27 اپریل 2018 13:17

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2018ء) پاکستان طبی کانفرنس کے ممبر اور تحریک تجدید پنجاب کے سیکرٹری جنرل حکیم محمد ابو بکر کے حقیقی خالو،حکیم محمد علی جوئیہ کے بہنوئی،حکیم محمد یاسین جوئیہ کے پھوپھااور علی اکبر جوئیہ کے والد محترم سماجی رہنماحاکم علی جوئیہ اورعدیل کے والد محترم حکیم سعید انورکی وفات پر پاکستان طبی کانفرنس کے رہنمائوں پروفیسر حکیم محمد احمد سلیمی، پروفیسر حکیم سیدعمران فیاض، حکیم محمد افضل میو،حکیم احمد حسن نوری، حکیم امجد وحید بھٹی اور ڈاکٹر سکند رحیات زاہد جبکہ تحریک تجدید طب پاکستان کے رہنمائوں پروفیسر حکیم محمد شفیع طالب قادری ، حکیم ڈاکٹر شبیر احمد راں، حکیم صوبیدار یعقوب اطہر، حکیم غلام فرید میر، حکیم عبدالحکیم، حکیم رفیق احمد چشتی، حکیم محمد اسحاق اور حکیم محمد احمد نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مرحوم کی مغفرت کے لئے دعا مانگی۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور پسمانگان کو صبر وجمیل دے۔

متعلقہ عنوان :