نارنگ منڈی ،پانچ دیہاتوں میں گندم کے کھیتوں کو آگ لگنے سے لاکھوں روپے کی تیار فصل جل کر راکھ کا ڈھیر بن گئی

جمعہ 27 اپریل 2018 13:17

نارنگ منڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2018ء) نارنگ منڈی کے گردونواح میںپانچ دیہاتوں میں گندم کے کھیتوں کو آگ لگنے سے لاکھوں روپے کی تیار فصل جل کر راکھ کا ڈھیر بن گئی ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ مانانوالہ ، سیہول ،رتہ پیراں، شاہ سلطان اور آہدیاں میں گندم کے کھیتوں میں اچانک آگ لگ گئی اور آگ کے بلند وبالا شعلے آسمان کی بلندیوں کو چھوتے رہے ۔کسانوں نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ پر قابو پالیا ۔آگ لگنے سے لاکھوں روپے کی تیار گندم کی فصل جل کر راکھ کا ڈھیر بن گئی اور متعدد کسانوں افتخار باجوہ ریاض رحمانی وغیرہ کا وسیع رقبہ جل کر خاکستر ہو گیا ۔

متعلقہ عنوان :