نارنگ منڈی ،آوارہ ،باولے کتوں نے طالبعلم اور خاتون سمیت چھ افراد کو کاٹ لیا

جمعہ 27 اپریل 2018 13:17

نارنگ منڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2018ء) نارنگ منڈی کے محلہ مظفر آباد میں آوارہ اور باو،ْلے کتوں نے طالبعلم اور خاتون سمیت چھ افراد کو کاٹ لیا جبکہ اعلیٰ نسل کے چار مویشی بھی زخمی کر دئیے ۔

(جاری ہے)

کسانوں اور شہری حلقوں نے بائولے کتوں کو تلف نہ کرنے پر شدید احتجاج کرتے ہوئے محکمہ صحت کے خلاف شدید احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے ڈی سی شیخوپورہ اور سی او ہیلتھ سے سخت نوٹس لینے اور بائو لے کتوں کو فوری طور پر تلف کرنے کا مطالبہ کیا ہے بتایا جاتا ہے کہ بائولے کتوں نے چھٹی جماعت کے طالب علم عامر خاتون رقیہ بی بی سمیت چھ راہ گیروں کو کاٹ کر شدید زخمی کر دیا جب کہ محکمہ انہار کے ملازم ارشد محمود کے چار مویشی بھی زخمی کر دئیے واضح رہے کہ علاقہ بھر میں کئی سالوں سے کتوں کو تلف نہیں کیا جا رہا ہے جس کی وجہ سے ان کی افزائش نسل میں بے تحاشا اضافہ ہو گیا ہے اور علی الصبح دینی تعلیم کے لئے مدرسوں میں جانے والے بچے بھی ان سے محفوظ نہیں ہیں

متعلقہ عنوان :