سرگودھا۔‘اینٹی کرپشن کے خوف سے ملزم رانا امجد، سکیورٹی گارڈ محکمہ صحت خوشاب نے گرفتاری سے بچنے کے لیے سینئر سپیشل جج لاہورکی عدالت سے اپنی ضمانت قبل از گرفتاری کروا لی

جمعہ 27 اپریل 2018 13:20

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2018ء) اینٹی کرپشن کے مقدمہ میں ملوث سکیورٹی گارڈ محکمہ صحت خوشاب نیگرفتاری سے بچنے کے لیے سینئر سپیشل جج لاہورسے ضمانت قبل از گرفتاری کروا لی۔زرائع کے مطابق ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا کے حکم پر تھانہ خوشاب نے عبدالوحید ولد عبدالعزیز سکنہ آدھی کوٹ کو محکمہ صحت میں بھرتی کروانے کے لیے 77000روپے رشوت لینے کے الزام میں رانا محمد امجد سکیورٹی گارڈ بنیادی مرکز صحت آدھی کوٹ کے خلاف مقدمہ درج کیا اور مقدمہ کی تفتیش محمد طارق ملک، سرکل آفیسراینٹی کرپشن سرگودھا کو دی گئی۔

دوران تفتیش ملزم رانا محمد امجد، سکیورٹی گارڈ اپنی بے گناہی ثابت نہ کر سکا۔توتفتیشی آفیسر نے رپورٹ ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا کوجوڈیشل ایکشن کی جس کو منظورکرتے ہوئے سرکل آفیسر اینٹی کرپشن خوشاب عاطف شوکت کو ہدایت کی گئی کہ ملزم کو گرفتار کر کے چالان عدالت میں جمع کروائے۔

(جاری ہے)

جس پر ملزم گرفتاری سے بچنے کے لیے سینر سپیشل جج صاحب لاہور سے اپنی ضمانت قبل از گرفتاری کروا لی جس کی آیندہ تاریخ پیشی30.04.2018مقرر ہوئی۔پولیس کے مطابق ملزم کی ضمانت قبل از گرفتاری خارج ہونے کی صورت میں ملزم محمد امجد، سکیورٹی گارڈ محکمہ صحت آدھی کوٹ تحصیل نورپورتھل ضلع خوشاب کو گرفتار کر لیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :