اوستہ محمد کی ترقی و خوشحالی کیلئے انقلابی بنیادوں پر اقدامات کئے گئے ہیں‘میرفاروق خان جمالی

اوستہ محمد و تحصیل گنداخہ میں ترقیاتی کا موں کا جال بچھا دیا گیا ہے‘عوام کیساتھ ہمارا خونی رشتہ ہے‘علاقے کی ترقی و خوشحالی کیلئے سب کو ساتھ لیکر چلیں گے

جمعہ 27 اپریل 2018 13:20

اوستہ محمد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2018ء) اوستہ محمد کی ترقی و خوشحالی کیلئے انقلابی بنیادوں پر اقدامات کئے گئے ہیں۔اوستہ محمد و تحصیل گنداخہ میں ترقیاتی کا موں کا جال بچھا دیا گیا ہے۔عوام کے ساتھ ہمارا خونی رشتہ ہے۔علاقے کی ترقی و خوشحالی کیلئے سب کو ساتھ لیکر چلیں گے۔ان خیالات کا اظہار سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ایم پی اے میر جان محمد خان جمالی کے فرزند میر فاروق خان جمالی نے شہر میں جاری اسکیمات کا دورہ کے موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ۔

اس موقع پر ایکسین بی اینڈ آر فقیر محمد کاکٹر ،ایکسین پی ایچ ای جعفرآباد محمد یار مگسی،بلدیاتی نمائندے ،کونسلر اعجاز خان ہجوانی،ہرپال داس ،صحافی حارث خواجہ بھی ان کے ہمراہ تھے۔

(جاری ہے)

میر فاروق خان جمالی نے کہا کہ ترقیاتی کاموں میں معیار اور کوالٹی میں ہر گز کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا اور مقررہ وقت پر کام کی تعمیر کو مکمل کیا جائے ۔

تاکہ عوام اس سے مستفید ہو سکے۔انہوں نے کہا کہ پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے شہر میں نئی پائپ لائن بچھانے سے عوام کو پینے کے صاف پانی با آسانی میسر ہو گا۔میرفاروق خان جمالی نے کہا کہ عوام کے ساتھ انتخابات میں جو وعدے کیئے گئے تھے ان پر مکمل عمل درآمد کیا جا رہا ہے۔پانچ سال کے دوران اوستہ محمد و گنداخہ میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھا دیا گیا ہے۔

عوام کی خدمت ہمارا نصب العین ہے۔عوام کے مسائل ان کے دہلیز پر حل کرنے کیلئے تما م دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے۔میر فاروق خان جمالی نے کہا کہ اقتدار ہماری منزل نہیں عوام کی خدمت ہما را اولین فریضہ ہے۔ہمارے آبائو اجداد نے ہمیشہ علاقے کی ترقی و خوشحالی کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کیا ہے اور سب کو ساتھ لیکر چلیں ہیں۔جسکی وجہ سے عوام نے ہمیشہ ہم پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

انشاء اللہ عوا م کے اعتماد کو ہر گز ٹھیس نہیں پہنچائیں گے اور ان کی خدمت کرتے رہیں گے۔ایک سوال پر میر فاروق خان جمالی نے کہا کہ سیوریج نظام کی بہالی کیلئے دس کروڑ کی خطیر رقم منظور ہو چکی ہے جس پر ترقیاتی عمل ہنگامی بنیادوں پر شروع کر دیا گیا ہے۔جس سے عوام کا درینہ مطالبہ پورا ہو جائے گا۔میر فاروق خان جمالی نے کہا کہ توانائی بحران کے پیش نظر تعلیمی اداروں میں سولر سسٹم کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے تاکہ مستقبل کے معمار بہتر ماحول میں تعلیم کی زیور سے آراستہ ہو سکیں۔

دریں اثناء ایکسین بی اینڈ آر جعفرآباد فقیر محمد کاکڑ اورایکسین پی ایچ ای جعفرآباد محمد یار مگسی نے الگ الگ جاری ترقیاتی کاموں پر بریفنگ دی۔اس موقع پر میر فاروق خان جمالی نے کہا کہ جاری ترقیاتی کاموں پر معیار کو بہتر سے بہتر کیا جائے اور مقررہ وقت پر مکمل کریںتاکہ عوام کو سہولیات میسر ہو سکیں۔