Live Updates

حلقہ پی بی15کی میدان ہر گز خالی نہیں چھوڑیں گے‘

الیکشن لڑنے کا باقاعدہ اعلان کرتا ہوں‘پی ٹی آئی رہنماء میر گودھا خان ہجوانی

جمعہ 27 اپریل 2018 13:20

اوستہ محمد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے سینٹرل کمیٹی کے ممبر معروف قبائلی شخصیت میر گودھا خان ہجوانی نے کہا کہ حلقہ پی بی15کی میدان ہر گز خالی نہیں چھوڑیں گے۔الیکشن لڑنے کا باقاعدہ اعلان کرتا ہوں۔تحریک انصاف اوستہ محمد و گنداخہ کی عوام کو مفاد پرستوں کے رحم و کرم پر ہر گز نہیں چھوڑیں گے۔

ان خیالات کا اظہار میر گودھا خان ہجوانی نے یوم تاسیس کے کیک کاٹنے اورلکی کرکٹ کلب کے نام پاکستان تحریک انصاف کے نام تبدیل کرنے کے بارے میں اجلاس کے بعدہمارے نمائندے سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اوستہ محمد و گنداخہ کے ترقی کے دعوے داروں نے عوام کو پسماندگی کی طرف دھکیل دیا ہے اور ترقیاتی اسکیمات کی مد میں میگا کرپشن کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

منتخب نمائندوں نے پانچ سال اربوں روپے ترقیاتی فنڈز کاغذی کاروائی میں خرچ کر کے بینک بیلنس بنا کر عوام کے بنیادی حقوق غضب کیئے گئے ہیں۔

جس کی وجہ سے بلوچستان کے گرین بیلٹ اوستہ محمد شہر کھنڈرات میں تبدیل ہو چکا ہے اور ادارے خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہے ہیں۔احتساب کا عمل انتہائی سست روی کا شکار ہے۔جسکی وجہ سے عوام میں احساس محرومیت جنم لے رہی ہے۔ان حالات میں پاکستان تحریک انصاف اوستہ محمد اور تحصیل گنداخہ کی عوام کو ہر گز تنہا نہیں چھوڑے گی۔عوام کی طاقت سے کامیابی حاصل کر کے قومی خزانے کو مال غنیمت سمجھ کر لوٹنے والوں کا سخت احتساب کریں گے اور اوستہ محمد و تحصیل گنداخہ کو ترقی کی راہ پر گامزن کر کے بے روزگار نو جوانوں کو روز گار کے مواقع فراہم کریں گے۔

بقول ان کے عوام کی نظریں پی ٹی آئی پر ٹکی ہوئی ہیں۔اوستہ محمد سمیت بلوچستان بھر کی غیور عوام تبدیلی چاہتی ہے۔اب قوم پرستی اور مذہب کے نام پر سیاست کرنے والوں کا زوال شروع ہو چکا ہے۔عوام اپنی ووٹ کی طاقت سے پیٹ پرست سیاست دانوں کوعام انتخابات میں سیاسی میدان سے نکال باہر کر دے گی۔دیانت دار اور عوام دوست رہنمائوں کو کامیابی سے ہم کنار کریں گے جس سے بلوچستان ترقی اور خوشحالی کی طرف گامزن ہو گا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات