المصطفیٰ ٹرسٹ خدمت انسانیت میں مصروف ہے ،جنرل ریٹائرڈ غلام محمد ملک

جمعہ اپریل 13:20

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 اپریل2018ء) المصطفی ویلفیئر ٹرسٹ کے چیئرمین جنرل ریٹائرڈ غلام محمد ملک نے کہاہے کہ المصطفیٰ ٹرسٹ خدمت انسانیت میں مصروف ہے ،ٹرسٹ کے زیر اہتمام ملک بھر میں مستحقین کو صحت کی بہترین سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں ،ٹرسٹ سے استفادہ کرنے والے افراد کی سالانہ تعداد 5لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے ۔راولپنڈی میں منعقدہ ٹرسٹ کی سالانہ فنڈ ریزنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جنرل ریٹائرڈ غلام محمد ملک نے کہا کہ ہمارا بنیادی مقصد غریب لوگوں کو معیاری علاج معالحہ کی سہولیات مفت فراہم کرنا ہے ،ٹرسٹ کے زیر انتظام راولپنڈی ،چکوال ،اٹک ،تلہ گنگ ،گوجر خان اور کراچی سمیت 11شہروں میں جدید طبی آلات سے لیس میڈیکل سنٹرز کام کر رہے ہیں۔

ہیپاٹائٹس اور ٹی بی کے مریضوں کی تشخیص کے بعد انہیں ادویات اور علاج فراہم کیا جاتا ہے ،لوگوں کو صاف پانی کی اہمیت اور بیماریوں سے آگاہی کے لیے کام کیا جارہا ہے ،ادارے میں موجود ڈاکٹرز اپنے شعبے کے ماہرین ہیں، چکلالہ میں موجود ٹرسٹ کے ہسپتال میں روزانہ 250سے زائد مریضوں کا علاج کیا جاتا ہے ادارے میں ،فنڈنگ کا بہترین استمال اور سالانہ آڈٹ کیا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایاکہ زیادہ تر ورکرز خدمت کے جذبے کے تحت رضاکارانہ طور پر کام کرتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ادارے کے فلاحی پراجیکٹ کے دائرہ کار میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے ۔تقریب میں ادارے کے فلاحی منصوبوں کے بارے میں خصوصی ڈاکومینٹری دکھائی گئی ۔ المصطفی ٹرسٹ کے پیٹرن ان چیف نے کہاکہ دیکھتے ہی دیکھتے ٹرسٹ ایک تناور درخت بن گیا ہے تقریب کے اختتام پر مخیر حضرات نے ادارے کے لیے اپنے عطیات بھی دیئے۔

متعلقہ عنوان :