خواجہ آصف سیاسی لحاظ سے اب اس دنیا میں نہیں رہے

Muqadas Farooq مقدس فاروق اعوان جمعہ اپریل 13:06

خواجہ آصف سیاسی لحاظ سے اب  اس  دنیا میں نہیں رہے
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔27 اپریل2018ء) معروف صحافی کامران شاہد کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کے سینئیر رہنما خواجہ آصف سیاسی لحاظ سے اب اس دنیا میں نہیں رہے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ن لیگی رہنما خواجہ آصف کو بیرون ملک نوکری اور اقامہ کی بنیاد پر تا حیات نا اہل قرار دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

جس متعلق گفتگو کرتے ہوئے معروف اینکر کامران شاہد کا کہنا تھا کہ مجھے بڑے افسوس سے بتانا پڑا رہا کہ آج پاکستان کی سیاست کا افسوس ناک ترین دن ہے کیونکہ خواجہ آصف اب اس دنیا میں سیاسی لحاظ سے نہیں رہے۔

اور پاکستان مسلم لیگ ن کے ووٹرز بہت صدمے سے دوچار ہیں۔کامران شاہد کا مزید کہنا تھا کہ عداکت کے فیصلے میں یہ بھی لکھا گیا ہے کہ ہم پارلیمنٹ سے سپریم نہیں ہے۔لیکن جب ہمارے پاس کوئی کیس آتا ہے تو ہم نے پھر اس کو ہر حال میں دیکھنا ہوتا ہے۔مزید کہا کہا ویڈیو میں ملاحظہ کیجئے: