عہد حاضر کے کئی مسائل سے فکر اقبال پر عمل پیراہو کر چھٹکارا ممکن ہے، پروفیسر فتح محمد ملک

جمعہ 27 اپریل 2018 13:10

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2018ء) معروف اقبال شناس دانشور اور محقق پروفیسر فتح محمد ملک نے کہا ہے کہ عہد حاضر کے کئی مسائل سے فکر اقبال پر عمل پیراہو کر چھٹکارا ممکن ہے اس لئے ہمیں بانیان پاکستان کے افکار پر عملدرآمد یقینی بنانا ہو گا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہارانہوں نے نظریہ پاکستان کونسل کے زیر اہتمام ملک بھر سے آئے ہوئے اساتذہ سی" فکرِ اقبال میں عمل کی اہمیت اور موجودہ صورت حال "کے موضوع پر ایوانِ قائد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں واپس بانیانِ پاکستان کے نظریات کی طرف جاتا ہوگا تاکہ ہم ایک بار پھر ایک قوم بن سکیں۔ تقریب کا اہتمام نظریہ پاکستان کونسل اسلام آباد نے ماہانہ ادبی پروگرا م میں اقبال کی برسی کے حوالے سے کیا۔

متعلقہ عنوان :