انڈونیشیائی عوام کا بدعنوان سیاستدانوں کو سزائوں کا خیر مقدم

جمعہ اپریل 13:20

جکارتہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 اپریل2018ء) انڈونیشیا کے طاقتور سیاستدان کو بدعنوانیوں اور کرپشن کے الزامات میں سزاکے بعد ملک میں رشوت خوری اور ناجائز تحائف کے خلاف جنگ فیصلہ کن مرحلہ میں داخل ہو گئی ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو میڈیا رپورٹس کے مطابق سا بق سپیکر ستیا نووانتو کی طرف سے گرفتاری سے بچنے کے لئے تحقیقاتی اداروں کو گمراہ کرنے کی ناکام کوششوں کے بعد عوام میں غصے کی لہر دوڑ گئی انڈونیشیا میں بدعنوانیوں کے خاتمہ کے کمیشن نے سابق سپیکر ستیا نووانتو کو بدعنوانیوں پر قید کی بڑی سزا ہونے کے بعد کہا ہے کہ ملک سے ہر طرح کی بد عنوانیوں کے خاتمہ کے لئے طاقتور ترین سیاستدان کو سزاہونا ملکی تاریخ کا بڑااہم سنگ میل ہے ۔

دریں اثناء ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ انڈونیشیاء بدعنوانیوں کے لحاظ سے 180 ممالک میں سے 96 ویں نمبر پر ہے ۔

متعلقہ عنوان :