رشی کپور ہسپانوی تھرلر فلم ’’ الکیورپو‘‘ کے ہندی ریمیک میں پولیس کا کردار ادا کریں گے

جمعہ اپریل 13:20

ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 اپریل2018ء) بالی وڈا داکار رشی کپور ہسپانوی تھرلر فلم ’’ الکیورپو‘‘ کے ہندی ریمیک میں پولیس کا کردار ادا کریں گے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق رشی کپور ان دنوں امیتابھ بچن کے ہمراہ فلم ’’102ناٹ آئوٹ ‘‘ پر کام کر رہے ہیں، اس کے بعد رشی کپور ہسپانوی تھرلر فلم ’’ الکیورپو ‘‘ کے ہندی ریمیک میں دوسری بار پولیس آفیسر کے روپ میں پردہ سکرین پر نظر آئیں گے، فلم کے نام کا تاحال اعلان نہیں کی گیا، فلم میں عمران ہاشمی اہم کردارادا کریں گے۔ فلم کی ہدایتکاری ملیالم ہدایتکار جیتھو جوسف دیں گے۔ فلم کی عکسبندی مئی میں شروع کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :