فلم ’’102ناٹ آئوٹ ‘‘ میں امیتابھ بچن اور رشی کپور کی کیمسٹری زبردست ہے، اومیش شکلا

جمعہ اپریل 13:20

ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 اپریل2018ء) بالی وڈ ہدایتکار اومیش شکلا نے کہا ہے کہ فلم ’’102ناٹ آئوٹ ‘‘ میں امیتابھ بچن اور رشی کپور کی کیمسٹری زبردست ہے اور یہ اندازہ نہیں ہو رہا کہ وہ دونوں27سال کے بعد اکٹھے کام کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اومیش شکلا نے کہا ہے کہ امیتابھ بچن ایک بڑے اداکار ہیں اور وہ اپنے کردار کے لئے پہلے سے تیار ہوتے ہیں لیکن ان کی اداکاری پردہ سکرین پر فطری لگتی ہے، اومیش نے کہا کہ امیتابھ بچن طربیہ اور سنجیدہ کرداروں میں خود کو فوری ڈھالنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ رشی کپور اور امیتابھ بچن کا کام کرنے کا طریقہ ایک دوسرے سے بلکل مختلف ہے لیکن اس کے باوجود جب دونوں ریہرسل کر کے ٹیک لیتے ہیں تو دونوں کی بونڈنگ ایسی ہوتی تھی کہ کبھی ایسا نہیںلگتا تھا کہ وہ 27سال کے بعد ساتھ کام کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :