ودیوت جموال کی ورک آئوٹ وڈیو ٹویٹر پر جاری

جمعہ اپریل 13:20

ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 اپریل2018ء) بالی وڈ اداکار ودیوت جموال نے نئی ورک آئوٹ وڈیو ٹویٹر پر شئیر کر دی۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ودیوت جموال ان دنون فلم ’’جنگلی‘‘ کی عکسبندی میں مصروف ہیں جس کی کہانی ہاتھیوں کے غیر قانونی شکار پر مبنی ہے جس مین ودیوت جموال ایسے لوگوں کو بے نقاب کرتے ہیں جو ہاتھیوں کے غیرقانونی شکار میں ملوث ہوتے ہیں۔

(جاری ہے)

اداکار نے اپنی نئی ورک آئوٹ کی 24سکینڈ پر مبنی وڈیو شئیر کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے اڑنے سے ڈر نہیں لگتا اس بات سے خوفزدہ ہوں کہ میں نے ابھی تک اڑنے کی کوشش نہیں کی۔

متعلقہ عنوان :