ایک وزیر خارجہ کو یہ زیب نہیں دیتا کہ وہ کسی غیرملکی کمپنی سے تنخواہ لے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 27 اپریل 2018 13:27

ایک وزیر خارجہ کو یہ زیب نہیں دیتا کہ وہ کسی غیرملکی کمپنی سے تنخواہ ..
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔27 اپریل2018ء) معروف صحافی عارف نظامی کا کہنا ہے کہ خواجہ آصف کی نا اہلی ن لیگ کے لیے بڑا دھچکا ہے۔لیکن یہ فیصلہ غیرمتوقع نہیں تھا۔ ایک وزیر خارجہ کو یہ زیب نہیں دیتا کہ وہ کسی غیرملکی کمپنی سے تنخواہ لے-اور ایک ملککا وزارت خارجہ جس کا کام ہی خارجہ ممالک کے ساتھ معاملات کو دیکھنا ہے۔

(جاری ہے)

وہی جب ایک دوسرے ملک کی کمپنی سے تنخواہ لے رہا ہو گا تو یہ بہت غیر اخلاقی لگتا ہے۔عارف نظامی کا مزید کہنا تھا کہ خواجہ آصف کی سیاست اپنے غیر منطقی انجام کو پہنچ چکی ہے۔عارف نظامی کا مزید کہنا تھا کہ خواجہ آصف کی نا اہلی ن لیگ کے لیے ایک بڑا سیٹ بیک ہے کیونکہ خواجہ آصف ن لیگ کے لیے ایک سٹار تھے۔مزید کیا کہا ویڈیو میں ملاحظہ کیجئے: