کوئٹہ میں نامعلوم افراد فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

جمعہ اپریل 13:30

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 اپریل2018ء) کوئٹہ میں نامعلوم افراد فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔۔پولیس کے مطابق جمعہ کو طوغی روڈ پر نامعلوم مسلح افرادنے پرچون کی دکان پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں خیربخش نامی شخص موقع پرہی جاں بحق ہوگیااورملزمان موقع واردات سے فرارہوگئے ۔

(جاری ہے)

پولیس اطلاع ملتے ہی موقع پرپہنچ کر لاش کو ہسپتال منتقل کردیاجہاں ضروری کارروائی کے بعدلا ش ورثاء کے حوالے کردیا۔۔پولیس اورسیکورٹی فورسز نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلا ش شروع کردی ۔