ْ ضلع باغ کی پولیس ان ایکشن‘ایس ایچ او باغ کا آپریشن‘ صداقت حسین تین کلو چرس سمیت گرفتار

جمعہ 27 اپریل 2018 13:30

باغ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2018ء) آزاد کشمیر ضلع باغ کی پولیس ان ایکشن‘ایس ایچ او باغ کا آپریشن‘ صداقت حسین تین کلو چرس سمیت گرفتار -تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی پونچھ سجاد چوہدری‘ ایس پی باغ جمیل کی ہدایت پر ایس ایچ او سٹی باغ راجہ پرویز حمید کے کامیاب آپریشن کا سلسلہ جاری ہی- اطلاع ملنے پر راجہ پرویز حمید ہمراہ دیگر دوستوں کے باغ کے علاقے چترہ ٹوپی میں کامیاب آپریشن کرتے ہوئے صداقت حسین کو چرس فروخت کرتے ہوئے مزید تین کلو چرس سمیت گرفتار کرکے حوالات بند کر دیا ملزم پہلے بھی مطلوب تھا لیکن کوئی ہاتھ نہ ڈال سکا اس کا شمار منشیات فروشوں کے بڑے لوگوں میںہوتا ہی- آخر کار پولیس شکنجے میں آگیا- ادھر کامیاب آپریشن پر عوام نے ایس ایچ او اور دیگر کو خراج تحسین پیش کیا -