مظفرآباد‘ مختلف علاقوں میں گیراج ورک شاپس ، ہوٹلوں پر کم عمر بچوں سے کام لیا جانے لگا

جمعہ 27 اپریل 2018 13:30

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2018ء) دارلحکومت مظفرآباد کے مختلف علاقوں میں گیراج ورک شاپس ، ہوٹلوں پر کم عمر بچے جن کی عمریں سکول جانے کی ہیں ،کاموں پر لگا رکھے ہیں ، جبکہ بچوں پر کام کرنے والے اداروں اور این جی اوز اپنا بینک بیلنس بڑھانے کی پالیسی پر گامزن ہیں ،ْ حکومت خصوصی طور پر توجہ دے کر کم عمر بچوں کو تعلیمی اداروں میں تعلیم حاصل کرنے کیلئے خصوصی پیکج کا اعلان کریں جہاں ایسے بچوں کو مفت تعلیم دی جائے ۔

(جاری ہے)

تفصیلا ت کے مطابق دارلحکومت مظفرآباد میں مہنگائی اور بے روزگاری کی شرح بڑھنے کے باعث جہاں ایک عام مزدور اپنے بچو ں کو سکول بھیجنے کی طاقت نہیں رکھتا ، اُنہوں نے اپنے کم عمر بچوں کو ہوٹلو ں ، مارکیٹوں موٹر سائیکل ورکشاپس سمیت دیگر مقامات پر چھوڑ رکھا ہے وہاں چند روپوں کی عوض اُن کا مستقبل تباہ ہوکر رہ گیا وہاں اگر حکومت آزادکشمیر ایسی پالیسی اختیا رکرے جہاں پر ایک عام انسان جو کم اجرت لیتا ہے ،بچوں اُس کے تعلیم حاصل کرسکیں جبکہ ہوٹلوں ، گیراجوں ، ورکشاپس میں کم عمر بچوں سے بیگار کیمپ کی طرح کام لیا جاتا ہے وہاں اُن کی اجرت اُن کے کام کے مطابق نہیں دی جاتی جو کہ انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزی ہے ، وہا ںبچوں پر کام کرنے والی این جی اوز اور ادارے مکمل طو رپر ناکام ہوکر رہ گئے ، اپنا بینک بیلنس بنانے کیلئے سال میں ایک دو مرتبہ فوٹو سیشن کرکے ڈونروں کو بھیج کر چندہ اکٹھا کرلیتے ہیں جو کہ سوالیہ نشان ہے ۔

متعلقہ عنوان :