آزادکشمیر میں موسم گرما میں پرائیویٹ سکولوں کی جانب سے ایڈوانس فیسوں کو ختم کرنے کے نوٹیفکیشن پر عملدرآمد نہ ہو سکا

جمعہ اپریل 13:30

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 اپریل2018ء) پاکستان کے دیگر صوبوں کی طرح آزادکشمیر میں موسم گرما میں پرائیویٹ سکولوں کی جانب سے ایڈوانس فیسوں کو ختم کرنے کا نوٹیفکیشن تو جاری کردیا گیا جس پر عملدرآمد بھی کیا گیا ، کوئی بھی پرائیویٹ اسکول فیسیں لینے کا حقدار نہیں ہی! جولیتے ہیں اُن کے خلاف کاروائی کا اعلان کیا گیا وہاں آزادکشمیر کے پرائیویٹ اسکولوں نے اس فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے حکومت آزادکشمیر سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ہمیں یا تو خصوصی سبسٹڈی دیں تاکہ ہم خسارہ پورا کرسکیں ، ہم اپنی جیب سے ٹیچروں کو چھٹیوں کی فیسیں کس طرح دے سکتے ہیں جس کے بعد طلبا و طالبات کے والدین نے شدید احتجاج کرتے ہوئے سیکرٹری تعلیم سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پرائیویٹ اسکولوں کی فیسوں کیلئے ایک قانون بنائیں جس پر عملدرآمد بھی کیا جائے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق حکومت پاکستان کے دیگر صوبوں میں عدالت عالیہ کی جانب سے سو موٹو ایکشن لیتے ہوئے پرائیویٹ تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی چھٹیوں کی ایڈوانس فیس پر مکمل پابندی عائد کردی گئی ! وہاں آزادکشمیر کے پرائیویٹ اسکولوں نے فیصلہ کو مسترد کرتے ہوئے باقاعدہ فیسیں لینے کا اعلان کردیا ہے ۔اُنہوں نے بچوں کے والدین کو اگاہ کیا ہے کہ موسم گرما کی ایڈوانس فیسیں فوری طور پر ادا رکریں جبکہ اُن کا کہنا ہے کہ پاکستان میں پرائیویٹ اسکولوں کو خصوصی سبسٹڈی دی گئی ہے ، آزادکشمیر بھر سمیت مظفرآباد کے پرائیویٹ سکولوں میں بھی خصوصی سبسٹڈی دیں تاکہ ہم اپنا خسارہ پورا کرسکیں، اب ضرورت اس امر کی ہے کہ آزادکشمیر میں پرائیویٹ اسکولوں میں موسم گرما کی چھٹیو ں میں ایڈوانس فیسیں لی جائینگی یا پھر عملدرآمد ہوگا۔