مظفرآباد کی چار لاکھ سے زائد کی آبادی مضرصحت کیمیکل ملا دودھ فروخت کرنے والے مافیا کے رحم وکر م پورچھوڑ دی گئی

جمعہ 27 اپریل 2018 13:30

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2018ء) دارالحکومت مظفرآباد کی چار لاکھ سے زائد کی آبادی مضرصحت کیمیکل ملا دودھ فروخت کرنے والے مافیا کے رحم وکر م پورچھوڑ دی گئی ۔ انتظامیہ بجائے ایکشن لینے کے مافیا کی پشت پناہی کرنے لگی ،ْ اہل مظفرآباد نے وزیراعظم سے سخت کارروائی کیلئے ہدایات جاری کرنے کا مطالبہ کردیا۔ تفصیلات کے مطابق دارالحکومت مظفرآباد کافی عرصہ سے زہریلے دودھ کا کاروبار کیا جارہا ہے،چند ہفتوں کیلئے دودھ مافیا پر پابندی لگائی گئی لیکن نامعلوم طاقت کے حکم پر دوبارہ دودھ فروخت کرنے کی اجازت دیدی گئی ،ی انتظامیہ بھی مضرصحت دودھ کا کاروبار کرنے والے مافیا کی پشت پناہی کررہی ہے، دارالحکومت میں ایک منظم مافیا عوام میں دودھ کی صورت میں زہر فروخت کررہا ہے،ماہرین صحت کے مطابق مجوزہ دودھ کی تیاری میںیوریا کھاد اور ڈنرجیٹ پائوڈر سمیت مختلف اقسام کے کیمیکلز استعمال کئے جاتے ہیں،دودھ کو جھاگ دینے کیلئے صرف کا استعمال کیا جاتا ہے ، صرف میں انتہائی خطرناک کیمیکلز ڈالے گئے ہوتے ہیں جو کپڑوں سے میل کچیل نکالتے ہیں، دودھ کی تیاری میں جتنے بھی کیمیکلز استعمال کئے جاتے ہیں یہ انسانی معدہ اور صحت کیلئے انتہائی خطرنا ک ہو تے ہیں۔

(جاری ہے)

اس زہریلے دودھ کے استعمال سے لوگ مختلف قسم کے موذی امراض میں مبتلاء ہورہے ہیں، معصوم بچے سب سے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں۔کئی ایک چھوٹے بچوں کو اس دودھ کے استعمال سے معدے کے السر کا مرض لاحق ہو گیاہے اہل مظفرآبادنے وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ فاروق سے دودھ مافیا کیخلا ف آپریشن انسداد مافیا کے احکامات جاری کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :