آزادکشمیر سمیت مظفرآباد میں تھانوں اور چوکیوں میں 75فیصدجھوٹی درخواستوں پر ایف آئی آر درج کرنے کا رواج

جمعہ 27 اپریل 2018 13:30

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2018ء) آزادکشمیر سمیت مظفرآباد میں تھانوں اور چوکیوں میں 75فیصدجھوٹی درخواستوں پر پولیس ایف آئی آر درج کرتی ہے ! ،ْ جو کہ انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزی ہے ! ، حکومت ِ آزادکشمیر ، چیف سیکرٹری آزادکشمیر ، انسپکٹر جنرل پولیس نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی آفس تھانوں اور چوکیوں میں باقاعدہ انسانی حقوق کے شکایت باکس نسب کریں تاکہ روزانہ کی سطح پر شکایات عوام کرسکے جس پر ایک کمیٹی بنائے جائے جس کے مطابق کاروائی ہو ۔

(جاری ہے)

تفصیلا ت کے مطابق اِس وقت آزادکشمیر بھر سمیت مظفرآباد میں محکمہ پولیس جو سیاسی اور سماجی تنظیموں کے دبائو میں کام کررہی ہے ایک سروے کے مطابق تھانوں اور چوکیوں میں 75%جھوٹی درخواستوں پر پولیس ایف آئی آر درج کرکے لوگوں کو تنگ کررہی ہے جس کو روکنے کیلئے نہ تو محکمہ پولیس نے کوئی حکمت عملی طے کی اور نہ ہی انسانی حقوق کی تنظیموں نے مداخلت ! اُس کے باوجود آج بھی عوام کی ایک بڑی تعداد جھوٹی درخواستوں کی وجہ سے مختلف جیلوں میں سڑ رہے ہیں جو کہ انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزی ہے ، حکومت ِ آزادکشمیر خصوصی طور پر دلچسپی لیتے ہوئے اِس معاملے پر ایک کمیٹی بنائیں ، جبکہ انسپکٹر جنرل پولیس شعیب دستگیر اور چیف سیکرٹری آزادکشمیر بھر سمیت مظفرآباد میں تمام تھانوں اور چوکیوں اور ایس پی آفس کے باہر باقاعدہ انسانی حقوق کے شکایتی باکس لگوانے کے احکامات جاری کریں جس میں عوام آزادانہ طور پر شکایات ڈالیں جس کو وصول کرنے کے علاوہ ایک کمیٹی بنائی جائے اور کمیٹی اُس معاملے کی تحقیقات کرکے ہر 15روز میں اپنی رپورٹ اعلیٰ احکام تک پہنچائے تاکہ بروقت انصاف مل سکے، 75%جھوٹی درخواستوں کی شرح میں کمی آسکے ۔

متعلقہ عنوان :