سپریم کورٹ نے ارکان اسمبلی کی دہری شہریت کا کیس سماعت کیلئے مقرر کردیا

چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بنچ 3 مئی سے کیس کی سماعت کریگا

جمعہ 27 اپریل 2018 13:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2018ء) سپریم کورٹ نے ارکان اسمبلی کی دہری شہریت کا کیس سماعت کیلئے مقرر کردیا ۔جمعہ کو ارکان اسمبلی کی دہری شہریت کے حوالے سے کیس سماعت کے لیے مقرر کردیا گیا ہے چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بنچ 3 مئی سے کیس کی سماعت کرے گا۔

(جاری ہے)

5 رکنی لارجر بنچ میں چیف جسٹس ثاقب نثار، جسٹس عظمت سعید، جسٹس عمر عطا بندیال اور جسٹس اعجاز الاحسن سمیت جسٹس سجاد علی شاہ شامل ہیں۔