تنقید کا برا منانے کی بجائے اسے کھلے دماغ کے ساتھ قبول کرنا چاہیئے، ورون دھون

جمعہ 27 اپریل 2018 13:40

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2018ء) بالی وڈ اداکار ورون دھون نے کہا ہے کہ تنقید کا برا منانے کی بجائے اسے کھلے دل کے ساتھ قبول کرنا چاہیئے کیونکہ اس طرح آپ کے کام میں بہتری آتی ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار ورون دھون نے کہا ہے کہ وہ تنقید کا برا نہیں مناتے اور عام طور پر میں دوستوں، فیملی اور کرن جوہر کی طرف سے تنقید کا سامنا کرتا ہوں اور جب آپ بہت سے لوگوں کے ساتھ کام کرتے ہیں تو ان میں سے بہت کم لوگ ایسے ہوتے ہیں جو آپ پر تنقید کرنا پسند کرتے ہیں اور میرے پاس بھی ایسے چند لوگ ہیں جیسے اداکار ارجن کپور کو جب بھی موقع ملتا ہے تو ہ مجھ پر تنقید کرتے ہیں اس لئے میرا خیال ہے کہ تنقید کا برا منانے کی بجائے اسے کھلے دل کے ساتھ قبول کرنا چاہیئے۔

اداکار ورون دھون فلم ’’کلنک‘‘ میں عالیہ بھٹ، سنجے دت، مادھوری ڈکشٹ،ادیتیا رائے کپور اور سوناکشی سنہا کے ساتھ دکھائی دیں گے۔

متعلقہ عنوان :